5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آئرن مین ٹو ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پرسرفہرست
جنگ نیوز -
آئرن مین ٹو ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پرسرفہرست
لاس ویگاس…سُپر ہیرو سیکیوئل آئرن مین ٹو ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی?فلم نے ہفتے کے اختتام پر تیرہ کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے شمالی امریکا کے چارٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی? ہالی وڈ کی تاریخ میں یہ پانچویں سب سے بڑی اوپننگ ہے? آئرن مین ٹو میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئرنے اہم کردارنبھا یاہے? وہ ایک ارب پتی سپر ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں? جو جدید آلات کی مدد سے جرائم کے خلاف لڑنے کیلئے میدان میں اترتا ہے? شمالی امریکا کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی آئرن مین ٹو نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں?اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک یہ سپرہٹ فلم انیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرچکی ہے?