5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹوبہ ٹیک سنگھ:دیہاتیوں کی فائرنگ سے8 ڈاکو ہلاک
جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ ... ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں دیہاتیوں کی فائرنگ سے8 ڈاکو ہلاک ہو گئے?پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک میں نواحی گاؤں 332 گ ب میں8 ڈاکو دو کاروں میں سوار ہو کر آئے اور گاؤں کے ایک رہائشی سعودی پلٹ یعقوب کے گھر گھس کر اہلخا ہ کو یرغمال بنا لیا اورلاکھوں کی مالیت کا سامان لوٹ لیا?جس کے بعد وہ دوسری ڈکیتی کے لیے اللہ دتہ نامی شخص کے گھر گھس گئے اور اہلخانہ کے شور مچا نے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے گھر کے4 افراد کو زخمی کر دیا?فائرنگ کی آواز سن کر دیہاتی اسلحہ سمیت موقع پر پہنچ گئے?فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں8 ڈاکو ہلاک ہو گئے?اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری فری موقع پر پہنچ گئی?