5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خیرپور:قبائلی تصادم میں3افراد ہلاک ،2شدیدزخمی
جنگ نیوز -
خیرپور:قبائلی تصادم میں3افراد ہلاک ،2شدیدزخمی
خیرپور…خیرپورمیں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3افراد ہلاک اور 2شدیدزخمی ہوگئے ?پولیس ذرائع کے مطابق خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی کے قریب رشتے کے تنازع پر مہر برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے?واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرچوکی قائم کردی جس کے بعددونوں مسلح گروپ مورچہ بند ہوگئے ہیں ?قبائلی تصادم کے بعدعلاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے?