5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فلپائن میں قومی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری
جنگ نیوز -
فلپائن میں قومی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری
منیلا…فلپائن میں قومی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے? سابق انجہانی صدر کوریزون اکینو کے بیٹے بینینو اکینو صدارت کیلئے مضبوط امیدوارقرار دیے جارہے ہیں? کرپشن مقدمات میں معافی پانے والے سابق صدر جوزف ایسٹراڈا اور بزنس مین مینی وِلر اہم امیدواروں میں شامل ہیں?تقریبأ چار کروڑ فلپائنی نئے صدر، نائب صدر، اراکین پارلیمان اور مقامی نمائندوں کو منتخب کریں گے? فلپائن کی تاریخ کے یہ پہلے انتخابات ہیں جن میں ووٹوں کی گنتی کمپیوٹر کے ذریعے ہوگی? صدارت سے لے کر ٹاؤن کونسلر تک کی سترہ ہزار سے زیادہ نشستوں کیلئے 85ہزار امیدوار میدان میں ہیں? پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی? سیکیورٹی کیلئے ہزاروں فوجی بھی تعینات کیے گئے ہیں? صدارت کیلئے سب سے مضبوط امیدوار بینینو اکینو تصور کیے جارہے ہیں? دیگر اہم امیدواروں میں جوزف ایسٹراڈا اور مینی وِلر شامل ہیں? پولنگ کے دن مختلف پُرتشدد واقعات میں چار افراد اور متعدد ہلاک ہوگئے?