5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی ... آج ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے?محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آیندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا? جبکہ راولپنڈی،گوجراں والا،ہزارہ ڈویژن،مالا کنڈ،پشاور،گلگت بلتستان،اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے?آج کراچی میں موسم خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے?حیدرآباد میں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے?لاہور میں موسم خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا?اسلام آباد میں ابرآلودموسم کے ساتھ درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا?