تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئس لینڈ آتش فشاں سے پھر راکھ نکلنے لگی، یورپ میں پروازیں منسوخ

جنگ نیوز -
لندن…آئس لینڈ کے آتش فشاں کی راکھ نے ایک بار پھر یورپ میں فضائی سفر کو مشکلات سے دو چار کر دیا ہے? لزبن سے میونخ تک سینکڑوں پروازیں منسوخ اور کئی ایئرپورٹس بند کردیے گئے? موسمیاتی ماہرین نے گھمبیر صورتحال جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے?فضا میں گرد و غبار کی وجہ سے پرتگال میں 223 فلائٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا? پورٹو شہر میں 119جبکہ لزبن میں 71پروازیں منسوخ کی گئیں? جرمنی میں بھی سینکڑوں فلائٹس منسوخ ہوئیں? میونخ سمیت کچھ شہروں میں ایئرپورٹس کئی گھنٹے بند رہے? فرانس، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، برطانیہ اور آسٹریا میں بھی پروازیں متاثر ہوئیں? گرد آلود فضا سے بچنے کیلئے یورپ اور شمالی امریکا کے درمیان فلائٹس طویل چکر کاٹ کر منزل پر پہنچ رہی ہیں جس سے کئی گھنٹوں کی تاخیر ہو رہی ہے? موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرد و غبار کے بادل سے فضائی سفر کئی مہینے تک مشکلات کا شکار رہ سکتا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.