5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
افغان صدر حامد کرزئی آج اہم دورے پر واشنگٹن پہنچ رہے ہیں
جنگ نیوز -
واشنگٹن…افغان صدر حامد کرزئی اہم دورہ امریکا کیلئے آج واشنگٹن پہنچ رہے ہیں جہاں وہ صدر اوباما سمیت اعلی? امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے? افغان جنگ کے متاثرین نے زور دیا ہے کہ امن عمل میں ان کی آواز بھی شامل کی جائے? چار روزہ دورہ واشنگٹن کیلئے صدر حامدکرزئی کے ہمراہ وفد میں ایک درجن سے زیادہ وزرا بھی شامل ہیں?کرزئی بدھ کو اوول آفس میں صدر اوباما سے اہم ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے? مہمان صدر کو وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا?صدر اوباما کے علاوہ افغان صدر امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے بھی ملاقاتیں کریں گے? صدر کرزئی کے بیانات سے پیدا ہونے والی افغان امریکا خلیج کو پُر کرنے کیلئے ان کایہ دورہ انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے? اُدھر کابل میں کئی عشروں کی جنگ میں اپنے پیاروں کو کھودینے والے افراد کا جرگہ ہوا? متاثرین نے کرزئی حکومت پر زور دیا کہ امن عمل میں ان کی آواز کو بھی شامل کیا جائے?