تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اندرون ملک دھاگے کی عدم دستیابی،ویلیو ایڈڈ انڈسٹری کی بندش کا سبب

جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں دھاگے کی برآمد کے باعث اندرون ملک دھاگے کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں عدم استحکام ویلیو ایڈڈ انڈسٹری کی بندش کا سبب بن رہا ہے جس کے خلاف صنعت کار اور مزدور سراپا احتجاج بن گئے ہیں ?فیصل آباد کے صنعت کار گزشتہ آٹھ ماہ سے دھاگے کی برآمد کے خلاف حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کرتے آ رہے تھے جس پر حکومت کی طرف سے ویلیو ایڈڈ سیکٹر کے مطالبے پر دھاگے کی برآمد کو 35ملین کلو گرام تک محدود کیا گیا تھا تا ہم ویلیو ایڈڈ سیکٹر کا کہنا ہے کہ حکومت کی پابندی سے قبل جو دھاگا برآمد ہو چکا ہے اس کی وجہ سے دھاگے کی محدود برآمد بھی ویلیو ایڈڈ سیکٹر کے نقصان کو نہیں روک سکے گی ? ویلیو ایڈڈ انڈسٹری کی طرف سے بار بار دھاگے کی برآمد پرپابندی کے مطالبے پر حکومت کی طرف سے مناسب اقدامات نہ ہونے سے صنعتکاروں کے مطابق درجنوں یونٹس بند ہو چکے ہیں جبکہ ہوزری ،ٹاول اور ہوم ٹیکسٹائل کی باقی ماندہ انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے اور وہ اب مزدروں کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج پر مبجور ہیں ?پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی 25 فیصد انڈسٹری دھاگے کے بحران کی نذر ہو چکی ہے? 25 لاکھ مزدور جزوی طور پر بے روزگار ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ اکاسی لاکھ مزدروں کا روزگار براہ راست ٹیکسٹائل سے وابستہ ہے اوراگر ان مسائل پر فوری طور پر قابو نہ پایا گیا تو انڈسٹری کی بندش سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.