تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹی ٹوئنٹی: پاکستان،پروٹیز پھر مدمقابل،دونوں کو اوپننگ میں مشکلات

جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا…پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں آج ورلڈ ٹوئنٹی 20میں اپنی بقا کے لئے جنگ کریں گی?ٹوئنٹی 20کرکٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا آخری بار ٹکراؤ گزشتہ سال کے ورلڈ کپ میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی مگر اس ایونٹ اور اس ایڈیشن کی ٹیم میں زمین آسمان کا فرق ہے? کپتان یونس خان کی جگہ تاج شاہد آفریدی کے سر پر ہے جو اس کے بوجھ تلے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بالنگ کرنا بھی بھول گئے ہیں? دوسرے ورلڈ کپ کے کامیاب ترین آل راؤنڈر اس ایونٹ میں اب تک صرف 53رنز بناسکے ہیں اور 4میچز میں ان کے ہاتھ صرف 3وکٹیں آئیں?پاکستان کی جانب سے ایونٹ میں اب تک سلمان بٹ سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں جنہیں گزشتہ دو ایونٹس میں فائنل سے پہلے ہی خراب کارکردگی کی وجہ سے باہر بٹھا دیا گیا تھا? انہوں نے 4میچز میں اب تک 189رنز اسکور کئے ہیں جن میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں? جنوبی افریقا کی جانب سے جیک کیلس 149اور اے بی ڈی ویلیئرز 100رنز کے ساتھ کامیاب بیٹسمین ہیں? دونوں ٹیموں کو اوپننگ کے شعبے میں مشکلات رہی ہیں? پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف 142رنز تو اسکور کئے تھے مگر اس کے بعد سے دونوں اوپنرز سلمان بٹ اور کامران اکمل ایک ساتھ بڑا اسکور نہیں کر پا رہے? جنوبی افریقا کی ٹیم کے ٹاپ آرڈر میں ہرشل گبز اور لوٹس بوسمین کی موجودگی کے باوجود جیک کیلس سے اوپن کرایا جارہا ہے جو دوسری اننگز میں فیلڈنگ کے بعد تھکے تھکے نظر آتے ہیں? بھارت کے خلاف میچ میں ان کی سلو بیٹنگ کی وجہ سے جنوبی افریقا کی ٹیم میچ ہاری?گریم اسمتھ بھی کپتانی کے پریشر سے باہر نہیں آ پا رہے ہیں? اس دورے پر اب تک انہوں نے 4میچز میں 24کی اوسط سے 96رنز اسکور کئے ہیں جو ان کے شایان شان نہیں?بالنگ کے شعبے میں دونوں ٹیمیں برابر ہیں? پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں سعید اجمل اور محمد سمیع نے لیں? انہوں نے 6، 6 شکار کئے جبکہ پروٹیز کی جانب سے مورنے مورکل 8 اور چارل لینگویلٹ 7 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں? دونوں ٹیموں نے اسپنرز سے اٹیک کرنے کی کوشش میں مار بھی کھائی، جبکہ فیلڈنگ کا شعبہ دونوں ٹیموں کے لئے لمحہ فکریہ ہے? جس طرح جنوبی افریقا کی ٹیم سے خراب فیلڈنگ کی توقع نہیں کی جارہی تھی، پاکستانیوں سے اچھی فیلڈنگ کی توقع مشکل تھی اور انہوں نے فیلڈ میں کیچز چھوڑ کر ثبوت دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.