5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دو ججوں کا توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے سے انکار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ کے دو ججوں ، جسٹس ناصرالملک اور جسٹس راجا فیاض نے عبوری آئینی حکم کے تحت حلف اٹھانے والے سابق ججوں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے ?جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں عدالت عظمی? کے پانچ رکنی بینچ نے،پی سی او ججز کیس کی سماعت کی? جسٹس ریٹائرڈ جہانزیب رحیم کے وکیل نعیم بخاری نے جسٹس ناصرالملک ، جسٹس راجا فیاض اور جسٹس طارق پرویز کی بنچ میں شمولیت پر اعتراض کیا اور کہا کہ یہ جج صاحبان31 جولائی کو پی سی او کیخلاف فیصلہ کرنیوالے بنچ میں شامل تھے? وکیل صفائی نے کہا کہ ان میں سے دو ججوں سے سابق جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے حلف لیاتھا?لہذامقدمہ کی سماعت وہ جج کرے جو خود کبھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب نہ ہوا ہو ، اس پر جسٹس ناصرالملک اور جسٹس راجا فیاض نے بنچ سے علیحدگی اختیار کرلی اور مقدمہ کی سماعت کا معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا?