5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاک بھارت وزرا خارجہ رابطہ،کرشنا نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور بھارت کے وزرا خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں جامع مذاکرات بحال کرنے کے امور پر بات چیت ہوئی ہے،جبکہ بھارتی وزیرخارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے? بھارتی ٹی وی کے مطابق 15 جولائی کو پاکستان آئیں گے? وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہم منصب پر زور دیا ہے کہ دونوں ملکوں میں امن مذاکرات سے ہی ممکن ہے? مذاکرات کی معطلی سے دہشت گردوں کو فائدہ ہوگا? شاہ محمود قریشی اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ آج دن گیارہ بجے ہوا اور دونوں وزرا نے تقریباً نصف گھنٹہ تک بات کی ? ذرائع نے بتایا ہے کہ اس گفتگو میں امن عمل شروع کرنے کی تجاویز اور بھوٹان کی سارک سربراہ کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بات ہوئی ? شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے اور آپس کی لڑائی سے صرف دہشت گردوں کو فائدہ ہوگا? ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں اور اس کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں ? شاہ محمودقریشی نے بھارتی وزیرخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی بھارت آنے کیلئے تیار ہیں? ایس ایم کرشنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے دورہ اسلام آباد کی دعوت انہوں نے قبول کرلی ہے اور وہ 15جولائی کو پاکستان جائیں گے? انہوں نے بتایا کہ بھوٹان میں ہونے والے مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئے? ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت مفید ثابت ہوگی اوردونوں ملکوں کو قریب لانے میں مدد دیگی ?