5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بچے چھ ماہ کی عمر سے اچھائی اور برائی میں تمیز کر سکتے ہیں، تحقیق
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . بچے محض کو را کا غذ نہیں ہو تے بلکہ وہ انتہا ئی کم عمر ی ہی سے اچھے اور برے کا فرق سمجھتے ہیں ? یہ انکشاف ایک حالیہ تحقیق میں کیا گیا ہے اور اس تصور کی نفی کر دی گئی ہے کہ بچے پیدا ئشی طور پر کچھ بھی سیکھ کر پیدا نہیں ہو تے ?امریکہ میں کی گئی ایک تجر باتی تحقیق کے دوران چھ ماہ سے ایک سال کی عمر کے بچوں کو تین کھلو نوں پر مشتمل ایک کھیل دکھا یا گیا جس میں ایک کر دار دو سرے کی مد د کر تا ہے جبکہ ایک تیسر اکھلونا ان کو تنگ کرتا ہے?کھیل کے آ خر میں جب بچوں کو کھلونے دیے گئے تو زیا دہ تر بچوں نے مدد کرنے والے کھلو نے کو لینا پسند کیا اور تنگ کرنے والے کھلونے کو تھپڑ ما رنے کی کو شش کی ?اسی نو عیت کے دیگر تجر با ت میں بھی بچوں نے مثبت کر دار پیش کرنے والے کھلونے لینا پسند کیے ? ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجربات ظاہر کرتے ہیں کہ پیدا ئش کے وقت سے انسان کے اندر اچھے برے کی تمیز اور صیحیح غلط کی اخلا قی قدریں موجود ہو تی ہیں جبکہ ایک سال کی عمر سے بچے نیک و بد میں فر ق کر نا شر و ع کر دیتے ہیں?