5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
گھریلو روبوٹس حادثاتی طور پر جان لیوا حملہ کر سکتے ہیں،ماہرین
جنگ نیوز -
برلن . . . جرمنی کے سائنسی محققین نے ایک حالیہ تجرباتی مطالعے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ روزمرہ امور انجام دینے والے روبوٹس انسانوں کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں?سائنسی ماہرین کے مطابق گھر بھر کے روزمرہ امور سر انجام دینے میں معاونت کرنے والے روبوٹس حادثاتی طور انسانوں پر جان لیوا حملوں کا باعث بھی بن سکتے ہیں?معمولات زندگی کے تمام امور بشمول صفائی ستھرائی،کپڑے دھونا حتی? کے کھانا پکانے تک کے کام انجام دینے والے روبوٹس کے زیرِ استعمال تیز دھار والی اشیاء بھی آتی ہیں اور ان کی ذرا سی لاپرواہی انسانی جان کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے?