5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اجمل قصاب پر بنائی گئی فلم28مئی کو ریلیز کی جائے گی
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . ممبئی حملوں میں سزائے موت کے مجرم اجمل قصاب پر بنائی گئی فلم ”ٹوٹل ٹین: اشوک چکر‘28مئی کو ریلیز کی جائے گی? ممبئی حملوں کے بعد اس واقعہ پر تقریباً15فلمیں بنائی جاچکی ہیں?ڈھائی کروڑ کے بجٹ سے بنائی جانے والی اس فلم میں اجمل کے سمندری راستے ممبئی میں داخلے سے لے کر ممبئی میں کارروائی تک کو پیش کیا گیا ہے? اجمل قصاب کا کردار راجن ورما نے ادا کیا ہے جبکہ ارون بخشی مولانا مسعود اظہر کا کردار ادا کر رہے ہیں? ممبئی اور پونا کے علاوہ تاج محل ہوٹل میں بھی فلم کی عکس بندی کی گئی ہے?