تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لاہور ہائی کورٹ:نئے سی سی پی اواحمدرضاطاہر کی تقرری پر ازخودنوٹس

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے نئے سی سی پی او لاہور احمدرضاطاہر کی تقرری پر ازخودنوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ،سیکرٹری داخلہ پنجاب ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اوردیگرمتعلقہ حکام کوآج طلب کرلیاہے?چیف جسٹس ہائی کورٹ نے قراردیاہے کہ سانحہ گوجرہ کی تحقیقات کرنیوالے لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس اقبال حمیدالرحمن پر مشتمل ٹربیونل نے احمد رضاطاہر کوسانحہ گوجرہ کے معاملات میں ملوث اوران کی ناقص کارکردگی کو گوجرہ فسادات بھڑکنے کی وجہ قراردیا تھا? چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے مزید قرار دیا کہ ملک میں پہلے ہی دہشت گردی کی لہر جاری ہے، ایسے میں وہ پولیس افسر جو گوجرہ فسادات روکنے میں ناکام رہاوہ لاہور جیسے میٹروپولیٹن شہر میں کیسے بہتر کارکردگی دکھاسکتاہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.