5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چین سمیت تمام ممالک ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے کا احترام کریں، امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . امریکا نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میں دو سویلین جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرنے کے منصوبے کا احتیاط سے جائزہ لے رہے ہیں? تمام ممالک کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کے وعدے کا احترام کرنا چاہیے?یہ بات امریکی نائب وزیر خارجہ جیمز اسٹین برگ نے واشنگٹن میں بروکنگز انسٹی ٹیوشن تھنک ٹینک کے فورم میں کہی?ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان میں مزیددوسویلین جوہری ری ایکٹرتعمیر کرنے کے منصوبے پر محتاط انداز میں غور جاری ہے? اور یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا اس کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی انڈراسٹینڈنگ کے تحت اجازت ہے یا نہیں? مگرامریکی حکومت اب تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے? اسٹین برگ نے کہاکہ تمام ملکوں کو جوہری عدم پھیلاؤ کے عزم پر کاربند رہنا چاہیے? چین کی نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن پاکستان میں چشمہ کے مقام پر مزید دو سویلین جوہری ریکٹرز تعمیر کرنے کیلئے رقم فراہم کرے گی? چین اس سے پہلے بھی پاکستان میں دو ری ایکٹرز تعمیر کرچکا ہے?