5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خلیج میکسیکو میں تیل کے رساؤ کے مسئلے کا حل جلد از جلد نکالاجائے، اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . امریکی صدر باراک اوباما نے برٹش پٹرولیم کمپنی پر زور دیا ہے کہ وہ خلیج میکسیکو میں تیل کے رساؤ کے مسئلے کا حل جلد از جلد نکالے? پہلی ناکامی کے بعد کمپنی اگلے تین روز میں بہاؤ روکنے کی دوسری کوشش کریگی?صدر اوباما نے کابینہ اراکین کے ساتھ اجلاس میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا? وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما وزیر توانائی اسٹیون چُو کی قیادت میں حکام کا ایک وفد خلیج میکسیکو اسی ہفتے بھیجیں گے? جو معاملے کا حل نکالنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر برٹش پیٹرولیم کے نمائندوں سے جامع بات چیت کرے گا? وائٹ ہاؤس کے مطابق برٹش پیٹرولیم کو رساؤ روکنے اور صفائی کے تمام اخراجات برداشت کرنا ہوں گے? جبکہ حکومت نقصانات کا زرتلافی حاصل کرنے کیلئے بھی بھرپور کوشش کرے گی? کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ تیل کا بہاؤ روکنے کیلئے Top Hat نامی مشینری تین دن کے اندر اندر سمندر کی تہہ میں اتاردی جائے گی اور یہ دوسری کوشش کامیاب رہے گی?