تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امن کی آشا:بھارت،پاکستان سے مذاکرات کا عمل بحال کرنے پر آمادہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . بھارت، پاکستان سے مذاکرات کا عمل بحال کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے،پاکستانی ہم منصب سے بات چیت کیلئے بھارتی وزیر خارجہ15 جولائی کو پاکستان آئیں گے جب کہ دونوں ممالک کے وزرا داخلہ اور سیکرٹریز خارجہ بھی آئندہ ماہ اسلام آباد میں ملیں گے ?وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور دونوں کی گفتگو نصف گھنٹہ تک جاری رہی? بعد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے ایس ایم کرشنا کو بتایاہے کہ دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے اور آپس کی لڑائی سے صرف دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا?وزیرخارجہ نے بتایا کہ سارک کانفرنس کیلئے بھارتی وزیر داخلہ26 جون کو اسلام آباد آئیں گے اور ان کے ساتھ بھارتی سیکرٹری خارجہ بھی آئیں گی ? اس موقع پر دونوں ممالک کے سیکریٹریزخارجہ کی ملاقات ہوگی، شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ ایس ایم کرشنا نے 15 جولائی کو دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے ? وزیرخارجہ نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات شراکت داری کی جانب بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ بہت بڑا ہے، اس پر سنجیدگی سے بات ہونی چاہیے ، کشن گنگا ڈیم پر پاکستان کو اعتراضات ہیں اور اس سے بھارت کو آگاہ کردیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.