تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی:قائد آبادمیں ڈکیتیوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان اسلحے سمیت گرفتار کرلئے گئے? پولیس حکام کے مطابق شیرپاؤ کالونی قبرستان میں راہگیروں کو لوٹنے والے3 ڈکیت امجد خان، ہارون اور خوش دل خان کو گرفتار کرکے3 ٹی ٹی پستول،3 میگزین، کارتوس برآمد کرلئے،، گرفتار ملزمان راہگیروں، مسافر بسوں اور اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے? ملزمان واردات کے بعد شیرپاؤکالونی قبرستان میں آپس میں حصہ تقسیم کرنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور واردات ناکام بنادی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.