5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان اپنی سرزمین پر امریکا کو آپریشن کی اجازت نہیں دے گا،رپورٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . فارن ڈیسک . . . ایٹمی طاقت کا حامل پاکستان کبھی بھی امریکی فوج کو اپنی سر زمین پر آپریشن کی اجازت نہیں دے گا اور اس بار امریکی مطالبہ پورا ہوتا ممکن نظر نہیں آتا?امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائمز اسکوائر پر بم حملے کی ناکام کوشش میں پاکستانی طالبان کے ملوث ہونے کے امریکی دعوے نے پاکستانی حکومت پر مزید دباو? بڑھا دیا ہے ?امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کی فوج افغان سرحد کے ملحقہ قبائلی علاقے وزیرستان میں عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر حملہ کرے تاہم اس بار امریکی مطالبے کو منظور نہیں کیا جائے گا کیو نکہ اس طرح ملک میں یہ تاثر پیدا ہوگا کہ پاکستانی فوج امریکا کے کہنے پر عمل کر رہی ہے اور یہ کہ ایسے آپریشن کی کامیابی کے لیے عوام کی حمایت کی بہت ضرورت ہوتی ہے?امریکی وزیرخارجہ کی دھمکی کے باوجود فیصل شہزاد کی گرفتاری کے بعد کئی امریکی حکام پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے احتیاط برت رہے ہیں?امریکا کے پاس محدود آپشن ہیں اور یہ انتہائی ناپسندیدگی سے دیکھا جائے گا کہ ایٹمی طاقت کے حامل ملک پاکستان اپنی سرزمین پر امریکی فوج کو آپریشن کی اجازت دے?