5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بچپن میں سبزیوں کا استعمال کینسر کے خلاف مفید،ماہرین
جنگ نیوز -
برلن . . . بچپن میں پھلوں اور سبزیوں کا زائد استعمال بڑی عمر میں کینسر کا خدشہ کم کردیتا ہے?ایک بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں طبی ماہرین نے انکشاف کیاہے کہ بچپن میں پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال نہ صرف صحت مندی کا باعث بنتا ہے بلکہ اس سے بڑی عمر میں کینسر کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے ? ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کوزیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیوں کی طرف رغبت دلائیں کیونکہ اس سے نہ صرف جسمانی نظام فعال ہوجاتا ہے بلکہ قوت ِ مدافعت بھی بڑھ جاتی ہے اور جسم میں کینسر جیسے مہلک امراض سے لڑنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوجاتی ہے?