تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستان کے بیرونی قرضوں میں ایک ارب44 کروڑ ڈالر کی کمی

جنگ نیوز -
کراچی . . . اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں میں ایک ارب44 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے?اسٹیٹ بینک کے بیرونی قرضوں کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے مارچ2010 کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضے ایک ارب44 کروڑ ڈالر کمی کے بعد54 ارب23 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں? آئی ایم ایف کے قرضوں کا حجم7 ارب20 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جس میں سے مرکزی بینک کو6 ارب12 کروڑ ڈالر زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے فراہم کئے گئے ہیں? اسٹینڈرڈ چارٹر ڈ بینک کے معاشی تجزیہ کار صائم علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں میں کمی کی وجہ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے حالیہ سہ ماہی کیلئے ایک ارب20 کروڑ ڈالر کی قرض کے اجرا میں تاخیر ہے جبکہ اس دوران حکومت کی طرف سے60 کروڑ کے یورو بانڈز سمیت متعدد بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی گئی ہے? انہوں نے کہا کہ بیرونی قرضوں میں کمی متوقع نہیں ہے، حکومت اور آئی ایم ایف کی پیش گوئی ہے کہ2015 تک پاکستان کے بیرونی قرضے75 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.