5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پی ایس او نے آرڈر نہ دینے پر پاکستان اسٹیل کو ڈیزل کی فراہمی معطل کر دی
جنگ نیوز -
کراچی . . . پی ایس او نے آرڈر نہ دینے پر پاکستان اسٹیل کو ڈیزل کی فراہمی معطل کر دی?انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان اسٹیل کو ایل سی کے لیے مکمل دستاویز طور پر فراہم نہ کرنے پر یہ قدم اٹھایا ہے?پی ایس او ترجمان کے مطابق بینک کے مشورے سے ڈیزل کی سپلائی آج سے دوبارہ شروع کئے جانے کا امکان ہے جو مزید دودن جاری کی رہ سکتی ہے?پی ایس او ترجمان کے مطابق 28 مئی کو ختم ہونے والی ایل سی کی مد میں13 مئی سے زائد سپلائی نہیں دے سکتی? ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز مالی بحران کے باعث خریداری کے آرڈر دینے سے قاصر ہے اور آئندہ چند دنوں میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے مالی مسائل حل نہ کیے جانے کی صورت میں ڈیزل کے ساتھ لبریکنٹ سپلائی بھی روکی جا سکتی ہے جس سے ادارے کی بسوں کا فلیٹ اور ملازمین کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہو سکتی ہے?