5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بی بی شہید کا یومِ پیدائش ”یوم جمہوریہ “ کے طور پر منائیں گے، ڈاکٹر تنویر زمانی
جنگ نیوز -
نیویارک . . . پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر تنویر زمانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن دنیا بھر میں صدر پاکستان کے ویژن فرینڈز آف پاکستان کو کامیاب بنائیں گے اور ملک سے بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ کریں گے? انہوں نے بوسٹن (امریکا) میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بینظیر بھٹو شہید کے جنم دن کو ”یوم جمہوریہ“ کے طور پر منائیں گے اور بی بی شہید کے قاتلوں سے ان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے?