تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اورکزئی ایجنسی:فورسز کی کارروائی میں10شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
ہنگو . . . اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے?ذرائع کے مطابق اپراور لوئر اورکزئی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دس شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے،جبکہ شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے?اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے فورسز کی کارروائی جاری ہے جس میں اب تک ساڑھے چھ سو سے زائد شدت پسندمارے گئے ہیں اور ان کے پندرہ تربیتی مراکزسمیت ستر سے زائد ٹھکانے تباہ ہوچکے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.