تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لاہور: تیز رفتار بس نے طالب علم کو کچل کر ہلاک کردیا

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . . .لاہور کے علاقہ والٹن روڈ پر نجی کمپنی کی تیز رفتار بس نے چھٹی کلاس کے طالب علم کو کچل کر ہلاک کردیاجس پر اس کے ورثا اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ?فیکٹری ایریا کے علاقے ماڈل کالونی کے رہائشی افضل کا12سالہ بیٹا شفیق سائیکل پر اسکول جارہا تھا کہ والٹن روڈ پر پیچھے سے آنیوالی نجی کمپنی کی تیز رفتار بس نے اسے کچل کرہلاک کردیا جس پر مقامی افراد نے بس ڈرائیور کو قابو کرلیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی? واقعہ کی اطلاع ملنے پر بچے کے ورثا اور مقامی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اور4 گھنٹے تک احتجاج کرتے رہے، پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، پولیس کی طرف سے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے پولیس نے بچے کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.