5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آتش فشانی راکھ پھر اڑنے لگی، اسپین کے 7ایئرپورٹس بند کردیئے گئے
جنگ نیوز -
میڈرڈ. . . . . . . .آئس لینڈمیں آتش فشاں کی راکھ نے ایک بار پھر یورپ میں پرواز و ں کو متاثر کر دیا ہے اور آج اسپین میں7 ائیر پورٹس بند کر دیئے گئے ہیں ? آئس لینڈ آتش فشاں سے وقفے وقفے سے راکھ نکلنے سے یو رپی پروازوں کا سلسلہ مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا ، آج ایک بار بھر راکھ کے بادل نمودار ہو نے کی وجہ سے اسپین کے7 ایئر پورٹس کو بند کر دیا گیا ہے ، جس سے درجنوں فلائٹس منسوخ ہو گئیں اور ہزاروں مسا فروں کو پریشانی کا سا منا ہے?محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ اس ہفتے راکھ کے بادل یو رپ میں مزید پھیل سکتے ہیں جس سے یو رپ کی کئی پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں ?گزشتہ ماہ آئس لینڈ کے آتش فشاں کی راکھ کی وجہ سے پورے یورپ میں فضائی سروس بری طرح متاثر ہوئی تھی اور مسلسل چھ روز تک یورپ کے اکثر ملکوں میں پروازیں بند رہیں تھیں ?یو رپ میں لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئر پورٹ جانے سے پہلے فون کر کے پروازوں کی روانگی کنفرم کر لیں تاکہ انھیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ?