5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سمندر پار افراد کی جانب سے پیسے وطن بھجوانے میں پاکستانی سب سے آگے
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . .دنیا میں سمندر پار افراد کی جانب سے رقم بھیجنے کی شرح میں پاکستانی سب سے آگے آگیا?اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح نمو پاکستان کی سب سے زیادہ رہی ہے، یو این کے ذیلی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی معاشی بحران کے باوجود پاکستانیوں کی جانب سے رقم کی فراہمی میں سب سے زیادہ شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بعد ترسیلات زر بھیجے جانے ممالک میں بنگلادیش دوسرے، ماریشیس تیسرے، سوازی لینڈ چوتھے، گنی بساو? پانچویں اور فلپائن چھٹے نمبر پر ہے? جولائی تا اپریل7 ارب30 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجیگئی ہے ، اس عرصے کے دوران آئی ایم ایف نے تین ارب60 کروڑڈالر کی رقم کڑی شرائط کے ساتھ بھیجی ہے جبکہ ایک قسط شرائط کی عدم تکمیل پر روک رکھی ہے?علاوہ ازیں رواں مالی سال بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سات ارب30 کروڑ ڈالر کی ترسیلاتِ زروطن بھیجی گئیں?اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اپریل کے مقابلے میں رقوم کی ترسیل میں15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے?اعلامیے کے مطابق اپریل کے دوران رقوم کی ترسیل کا کل حجم75 کروڑ57 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے میں آٹھ فیصد یا پانچ کروڑ82 لاکھ ڈالر زیادہ ہے?اس دوران سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب66 کروڑ ڈالر، سعودی عرب سے ایک ارب52 کروڑ ڈالر اور امریکا سے ایک ارب46 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے?