تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پسرور:وزیراعلی? پنجاب کا مقتول بچی کے والدین سے اظہارتعزیت

جنگ نیوز -
پسرور. . . . . . . .وزیر اعلی? پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پسرور میں اغوا کے بعد تشدد سے ہلاک ہونیوالی آٹھ سالہ بچی کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور متاثرہ خاندان کو انصاف ضرورملے گا?وزیراعلی? پنجاب شہبازشریف نے یہ بات تحصیل پسرور کے گاؤں مغل آباد کے دورہ کے موقع پر وہاں جمع افراد کو خطاب کرتے ہوئے کہی ?مقتول بچی کرن شہزادی کے والدین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر اعلی? کا کہناتھا کہ اس دلخراش واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، ملزموں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا?انہوں نے متاثرہ خاندان کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی دیا ?وزیر اعلی? نے مقامی پولیس کی کارکردگی کو صفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرپولیس کا خوف ہوتو ایسے واقعات پیش نہ آئیں ، انہوں نے پولیس حکام کو تنبیہ کی کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.