تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اسلام آباد ہائیکورٹ: ججوں کی تعیناتی پربابر اعوان اور رضاربانی کا اختلاف

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . . .سینیٹ اجلاس کے دوران اٹھارہویں آئینی ترمیم میں شامل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈھانچے پر وزیراعظم کے مشیر رضا ربانی اور وفاقی وزیر قانون بابر اعوان میں واضح اختلاف رائے سامنے آیا ہے ?سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم اب پارلے منٹ کی ملکیت ہے اس پر بات نہیں ہو سکتی تاہم وہ وکلا سے دیگر مسائل پر بات کرنے کو تیار ہیں،رضا ربانی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی کے دوران صوبائی کوٹہ کے بجائے سنیارٹی کو مد نظر رکھا جائے ?اس پر وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ ایک صوبے کو اسلام آباد پر مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں چاروں صوبوں اور فاٹا سے جج تعینات ہوں گے اور ان کا تقرر جوڈیشل کمیشن کرے گا ? اس سے قبل وزیر خوراک و زراعت نے بتایا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد جو گندم بچی وہ برآمد کی جائے گی? حکومتی اتحاد کے سینیٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ وہ کرپشن کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے،انہوں نے کہا کہ گوادر اراضی کی بندر بانٹ روکی جائے?جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ امریکی وزیرخارجہ کا دھمکی آمیزبیان پاکستان کے تعاون کی توہین ہے اس کا سخت جواب دیا جائے? سینیٹ کا اجلاس اب کل سہ پہر چار بجے ہو گا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.