5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ہلمند: افغان اور نیٹو فوج کا مشترکہ آپریشن ،18 شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
کابل . . . . . . .افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں افغان اور نیٹو فوج کے مشترکہ آپریشن میں18 شدت پسند ہلاک ہوگئے ?افغان وزارت داخلہ کے مطا بق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں افغان اور نیٹوافواج کے مشترکہ آپریش میں 18 شدت پسند وں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ6کو گرفتار کر لیا گیا ? حکام کے مطا بق قندھار کے نزدیک ضلع شاہ ولی کوٹ میں افغان حکومت سے تعلق رکھنے والے ایک افغان شہری کو شدت پسندوں نے ہلاک کردیا تھا جس کے بعد یہ مشترکہ آپریشن عمل میں آیا ?حکام کے مطا بق صوبہ قندھار کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کیے گئے آپریشن میں یہ18 شدت پسند ہلاک ہو ئے اور6 گرفتار کر لیے گئے ?