تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دھاگے کی عدم دستیابی :ٹیکسٹائل سیکٹر کا کل بھی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . .ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے دھاگے کی عدم دستیابی کیخلاف ملک بھر میں کل بھی ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے?کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے چیف کوآرڈینیٹر جاوید بلوانی نے کہا کہ دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار کم ہوئی اور بھارت سمیت دیگر ممالک نے اپنی کپاس کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے لیکن پاکستان ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے اہم خام مال یارن کو برآمد کرتا رہا اور آج یہ نوبت ہے کہ ملک میں یارن کسی دام دستیاب نہیں اور جو بچا کچا ہے اسے برآمد کیا جارہا ہے? جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ حکومت یارن کی برآمد پر پابندی عائد کرے ورنہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ملز بند ہونے سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائینگے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.