تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

حیدرآباد کی تقسیم برقرار رہے گی، وزیرداخلہ کی الطاف حسین کو یقین دہانی

جنگ نیوز -
لندن . . . . . . . .لندن میں وزیر داخلہ رحمان ملک نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی،جس میں انہوں نے صدرآصف زرداری کی جانب سے حیدرآباد کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی ?لندن میں وزیر داخلہ رحمن ملک نے الطاف حسین سے ون آن ون ملاقات کی،جس میں حیدرآباد ضلع کی پرانی حیثیت سے بحالی سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر تبادلہ خیال کیا گیا ? رحمن ملک نے الطاف حسین کو صدر آصف زرداری کی جانب سے یقین دہانی کرائی کی حیدرآباد کی پرانی حیثیت بحال نہیں کی جائے گی ?اس سے پہلے رحمن ملک نے ایم کیوایم کے وفدسے ملاقات کی ?وفدمیں گورنرسندھ عشرت العباد خان ،وفاقی وزیر فاروق ستار،انیس قائم خانی،مصطفی کمال بھی شریک تھے? ذرائع کے مطابق رحمان ملک سے ملاقات میں ایم کیوایم کے وفد نے آغاسراج درانی کوچیئرمین واٹربورڈمقررکرنے پراحتجاج کیا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.