5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
22 ویں نیشنل ہینڈ بال چمپئن شپ آرمی نے جیت لی
جنگ نیوز -
22 ویں نیشنل ہینڈ بال چمپئن شپ آرمی نے جیت لی
اسلام آباد…22 ویں نیشنل ہینڈ بال چمپئن شپ پاک آرمی نے جیت لی ? چمپئن کا فائنل میچ پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 گولز کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا ? اس موقع پر مہمان خصوصی آرمی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر اقتدار نصیر احمد تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں کے درمیان انعامات تقسیم کئے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے انفرادی طور پر بھی اعلی? کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا ? اس چمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹاپ ٹیموں نے شرکت کی جس میں پاکستان آرمی 38 گول کرکے پہلے نمبر رہی جبکہ واپڈا نے 27 گول کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ? پو لیس کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ? اس موقعہ پر اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر اقتدار نصیر احمد نے کہاکہ پاکستان آرمی ملک میں کھیلوں کو اوپر لانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے ? انہوں نے اس موقع پر ہینڈ بال فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیں اس کی میزبانی سونپی ? اس چمپئن شپ میں 4 اداروں اور 3 صوبوں کی ٹیموں نے شرکت کی تھی ?