5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان کیلئے تینوں ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کھیلنے کااعزاز
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . . .پاکستان کرکٹ ٹیم کامنفردریکارڈ نے اب تک کھیلے گئے دوٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں فائنل اورتینوں ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں سیمی فائنل کھیلنے کااعزازحاصل کیا?پہلے ورلڈکپ میں پاکستان،بھارت،آسٹریلیااورنیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیاان میں سے پاکستان اوربھارت کی ٹیموں نے فائنل کھیلنے کااعزازحاصل کیا?فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دے کرپہلاٹی20ورلڈکپ جیت لیاجبکہ پاکستان رنراپ رہا?2009میں ہونیوالے دوسرے ٹی20ورلڈکپ میں پاکستان،جنوبی افریقہ، سری لنکااورویسٹ انڈیزکی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیااورپاکستان اورسی لنکاکی ٹیموں نے اپنے میچزجیت کرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا?فائنل میں پاکستان نے سری لنکاکو8وکٹوں سے شکست دے کردوسراٹی20 ورلڈکپ جیت لیاجبکہ سری لنکارنراپ رہا?اب2010ء میں کھیلے جانیوالے تیسرے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیاہے ?