تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

انگلش کاؤنٹی لنکا شائر نے شعیب ملک کے ساتھ معاہدہ کر لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . . انگلش کاؤنٹی لنکا شائر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ معاہدہ کر لیا،وہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے انگلش ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے تاہم ان کی شرکت پاکستان کرکٹ بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے?شعیب ملک ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں آسٹریلیا کے خلاف ذلت آمیز شکست کے بعد پی سی بی کی جانب سے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کا سامنا ہے?شعیب ملک کا کہنا ہے کہ لنکا شائر کی طرف سے کرکٹ کھیلنا ان کیلئے اعزازکی بات ہے?انہوں نے کہا کہ لنکا شائر کاؤنٹی کی طرف سے جب انہیں کھیلنے کی پیشکش ہوئی تو انہوں نے فوراً قبول کر لی?ان کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں اور لنکا شائر کلب کے ساتھ کھیل کرلطف اندوز ہوں گے?واضح رہے کہ شعیب ملک نے پابندی کے خلاف درخواست دائر کی ہے اور انہیں پی سی بی کی طرف سے فیصلہ کا انتظار ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.