تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

صدر نے ہنزہ جھیل کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . . .صدرآصف علی زرداری نے ہنزہ میں لینڈسلائیڈنگ سے بننے والی مصنوعی جھیل کابند ٹوٹنے کی صورت میں ممکنہ نقصانات کے تدارک کے لیے متعلقہ حکام کوتیاررہنے کاحکم دیا ہے جبکہ اس سلسلے میں گورنرگلگت بلتستان سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے?ترجمان کے مطابق صدر نے متاثرین کی امداد اور بحالی کے حوالے سے8مارچ کو جاری کی گئی ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلات طلب کی ہیں?جبکہ بند ٹوٹنے کی صورت میں ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے ہنگامی منصوبے کے بارے میں بھی دریافت کیا?بیان کے مطابق صدر نے ہدایات دی ہیں کہ متعلقہ حکام پوری طرح تیار رہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہونا چاہیے?صدر نے یقین دہانی کرائی کی حکومت نقل مکانی کرنے والے افراد کو رہائش ،خوراک اورطبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.