5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایران میں پاکستانی سفیر پر حملہ ،ایم بی عباسی محفوظ ہیں، دفتر خارجہ
جنگ نیوز -
تہران. . . . . . . ایران میں پاکستانی سفیر ایم بی عباسی پر حملہکیا گیا ہے ? دفترخارجہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایران میں پاکستانی سفیر ایم بی عباسی پر تہران میں چاقو سے حملہ کیا گیا، ترجمان نے بتایا کہ ایم بی عباسی محفوظ ہیں، جبکہ ان کے محافظوں کی ہلاکت کی اطلاعات درست نہیں ہیں? اس سے قبل عرب ٹی وی نے دعوی? کیا تھا کہ ایم بی عباسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ان کے دو محافظ ہلاک ہوگئے ?