تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شمالی وزیرستان : آپریشن کا فیصلہ امریکا نہیں پاک فوج کریگی ،حسین ہارون

جنگ نیوز -
نیویارک . . . . . . . .اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا علم ہوتا تو اب تک کارروائی ہوچکی ہوتی، یہ فیصلہ امریکا نہیں،پاکستانی فوج کرے گی کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کب کیا جائے ? امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر حملے کی ناکام کوشش فیصل شہزاد کا ذاتی فعل تھا،وہ امریکی شہری ہے? امریکی حکام کے اس دعوے سے اتفاق نہیں کیا جاسکتا کہ اس کی تربیت پاکستانی طالبان نے کی ?فیصل شہزاد نے دھماکے کیلئے جو مکسچر تیار کیا تھا وہ پاکستانی طالبان کی طرف سے کبھی استعمال نہیں کیا گیا ?اس کے علاوہ کار سے جو کچھ ملا وہ بم نہیں آتش گیر مواد تھا جس کا ٹریگر بھی نہیں تھا ?عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن اور دیگر القاعدہ رہنماؤں کے ٹھکانے کسی کو معلوم نہیں ? اگر پاکستانی حکومت کو اسامہ کے ٹھکانے کا علم ہوتا تو اب تک کارروائی ہوچکی ہوتی ? اگر امریکا کو اس بارے میں کوئی آئیڈیا ہوتا تو اب تک جاسوس طیاروں کے ذریعے میزائل داغے جاچکے ہوتے ? پاکستانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کوششیں جاری رکھے گا ? یہ فیصلہ امریکی فوج نہیں پاکستانی فوج کریگی کہ شمالی وزیرستان میں کب اور کیسے آپریشن کیا جائے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.