5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور:ن لیگ کی رکن اسمبلی کی جعلی ڈگری کیس، جج کا سماعت سے انکار
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس نجم الحسن نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت سے انکار کرتے ہو ئے کیس واپس چیف جسٹس کو بھجوادیا ہے?مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما ہمایوں اختر خان نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے 124 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی بی اے کی ڈگری کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے?منگل کے روز کیس کی سماعت کے موقع پر جسٹس نجم الحسن نے ذاتی وجوہات کی بناپر کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھجوادیا ہے?