5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آئس لینڈکا آتش فشاں : گرد وغبار کے بادل افریقہ پہنچ گئے،فضائی سفر متاثر
جنگ نیوز -
آئس لینڈکا آتش فشاں : گرد وغبار کے بادل افریقہ پہنچ گئے،فضائی سفر متاثر
لندن…آئس لینڈ کے آتش فشاں سے بننے والے گرد وغبار کے بادل یورپ کے بعد افریقہ میں بھی پہنچ گئے? مراکش، اسپین، پرتگال اور فرانس میں سیکڑوں پروازیں منسوخ اور کئی ایئرپورٹس بند جبکہ ترکی میں فضائی پابندیاں لگادی گئیں?مراکش کے ایئرپورٹس پر ڈھائی سو فلائٹس منسوخ کی گئیں? دارالحکومت رباط اور کاسابلانکا سمیت دس ایئرپورٹس بھی بند کرنا پڑے? اسپین میں بھی کئی شہروں کے ہوائی اڈوں پر آپریشن روک دیا گیا? جبکہ کچھ علاقوں کی فضاؤں میں بیس ہزار سے پینتیس ہزار فٹ کے درمیان اڑان پر پابندی لگادی گئی? پرتگال میں 191 پروازیں منسوخ ہوئیں? آتش فشاں کی راکھ سے بننے والے گرد کے بادل ترکی کی فضاؤں میں بھی داخل ہوگئے? جہاں یورپ سے ملحقہ علاقوں میں بیس ہزار فٹ کی اونچائی تک پرواز پر پابندی لگادی گئی? فرانس میں مراکش، اسپین اور پرتگال سے آنے اور جانے والی سو کے قریب فلائٹس منسوخ کی گئیں? جبکہ آئرلینڈ میں بھی کچھ پروازوں کو گراؤنڈ کردیا گیا?