تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

قراقرم ایکسپریس میں بجلی بند ، مسافروں کاٹرین روک کر احتجاج

جنگ نیوز -
قراقرم ایکسپریس میں بجلی بند ، مسافروں کاٹرین روک کر احتجاج

نواب شاہ…کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس میں بجلی بند کیے جانے پر مسافروں نے روہڑی کے قریب ٹرین روک کر ریلوے حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ?ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس جب نواب شاہ کے قریب پہنچے تو اس کی بجلی بند ہو گئی جس سے ٹرین میں سوار مسافروں کی گرمی اور اندھیرے کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا?ٹرین جب روہڑی کے قریب پہنچی تو مشتعل مسافروں نے ٹرین کی زنجیر کھینچ کر ٹرین کو روک لیا اور باہر نکل آئے ?مسافروں نے ٹرین کے آگے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور ٹرین میں بجلی کی بحالی تک احتجاجی مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کیا? جس پر ریلوے حکام کی جانب سے کراچی ایکسپریس بھیجی گئی جس پر مسافر سوار ہوکر لاہور کے لیے روانہ ہو گئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.