5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امیتابھ نے مردم شماری میں ذات پات سے متعلق سوال مسترد کردیا
جنگ نیوز -
ممبئی ... بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بھارت میں ہونے والی مردم شماری میں ذات پات سے متعلق سوال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کے اہل خانہ ذات پات پر یقین نہیں رکھتے? اپنے بلاگ میں مردم شماری میں ذات پات سے متعلق سوال کو شامل کرنے کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے 67سالہ ویٹرن ادکار کا کہنا تھا کہ اگر ان سے ان کی ذات کے متعلق پوچھا جائے تو وہ یہی کہیں گے کہ وہ صرف ایک بھارتی شہری ہیں? امیتابھ بچن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے والد ہری ونش رائے بچن نے کبھی ذات پات پر یقین نہیں رکھا اور نہ ہمارے میں گھرانے میں سے کوئی اس بات کا قائل ہے? امیتابھ نے اپنے خاندان میں اس کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد نے ایک سکھ سے شادی کی جبکہ انہوں نے ایک بنگالی دوشیزہ کو اپنا جیون ساتھی بنایا،بھائی نے سندھی لڑکی کو اپنا ہمسفر بنایا،ان کی بیٹی نے پنجابی لڑکے کو اپنا شوہر چنا اور بیٹا ابھیشک ایک Mangalorean کو میرے گھر بہو بنا کر لایا?امیتابھ کے مطابق ان کے والد نے اپنی سوانح عمری میں لکھا تھا کہ مستقبل میں ان کی نسلیں ملک کے مختلف حصوں میں شادیاں کریں گی اور ہم نے اس روایت کو زندہ رکھا ہوا ہے?واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی جس کی جیا بچن رکن بھی ہیں، جاری مردم شماری میں ذات پات سے متعلق سوال کو بھی شامل کیے جانے کی حامی ہیں?