5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چلی: گرفتارطالبعلم پردہشتگردی کاالزام شک پرمبنی ہے، پاکستانی سفیر
جنگ نیوز -
سان تیاگو ... چلی میں پاکستانی سفیربرہان الاسلام نے کہاہے کہ چلی میں گرفتارپاکستانی طالب علم کے پردہشت گردی کاالزام شک پرمبنی ہے?سان تیاگومیں میڈیاسے گفت گوکرتے ہوئے پاکستانی سفیربرہان الاسلام نے کہاکہ گرفتارنوجوان طالب علم کتنابرادہشت گردہوگاکہ وہ امریکی سفارت خانے میں ایجنسیوں کوبارودی موادکے وہی ذرات دکھانے گیا جوایجنسیوں نے قبضے میں لے لیے ہیں?انہوں نے کہاکہ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے گرفتارطالب علی محمدسیف الرحمان کوہرقسم کی مدد اورقانونی سہولیات فراہم کی جائیں گی? اٹھائیس سالہ سعید الرحمان خان کو پانچ روز قبل چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں امریکی سفارت خانے سے گرفتار کیا گیا تھا ? سفارت خانے میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے گزرنے کے دوران اس کے ہاتھوں اور سامان پر بارودی مواد کے ذرات کی نشاندہی ہوئی تھی ?سعید کا کہنا ہے کہ اسے ویزے کی تجدید کے لئے سفارت خانے بلایا گیا تھا اور نہیں معلوم کہ بارودی مواد کے ذرات کہاں سے اس کے ہاتھوں اور کپڑوں پر آئے ?