5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی: مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش ، شہری پریشان
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کے ای ایس سی ہیلپ لائن کے مطابق متعدد علاقوں میں اوورلوڈنگ کے باعث فیڈرز ٹرپ کرگئے?جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی ڈیفنس کے بعض علاقوں ،سی پی برار سوسائٹی بہادرآباد، لانڈھی، گڈاپ کے کچھ علاقوں اور گلستان جوہر بلاک17 اور18 میں بجلی منقطع رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا? کے ای ایس سی ہیلپ لائن کے مطابق بعض علاقوں میں اوور لوڈنگ کے باعث کچھ فیڈرز ٹرپ ہوئے جنہیں بحال کر دیا گیا جبکہ بجلی سے متعلق شکایات پر فوری توجہ دی جا رہی ہے?