5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عطاآباد جھیل کی سطح مزید بلند، ایک اور قصبہ جزیرے میں تبدیل
جنگ نیوز -
گلگت بلتستان…عطاآباد جھیل کی سطح مزید بلند ہونے سے ایک اور قصبہ جزیرے میں تبدیل ہو گیا ہے جب کہ عطا آباد جھیل سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے توقع ہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی آج گلگت پہنچ رہے ہیں جہاں وہ عطا آباد جھیل اوراس سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے?ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عطا آباد جھیل سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر گلگت پہنچ رہے ہیں?ہنزہ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلگت پہنچنے کی صورت میں وزیر اعظم ہنزہ بھی آئیں گے جہاں وہ جھیل سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیں گے تاہم ان کے دورے کا انحصار موسم پر ہوگا?دوسری جانب مرتضی? آباد کے قریب دو روز سے بند شاہراہ قراقرم پر ہر قسم کی ٹریفک معطل ہے جس کی وجہ سے ہنزہ اور بالائی نگرکے علاقوں کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے جس کے باعث عطاآباد جھیل اور بالائی ہنزہ گوجال میں جاری امدادی کاروائیاں بھی متاثر ہورہی ہیں?ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر ظفر وقار تاج نے جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ کو کھولنے کے لئے امدادی کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں اور مزید سلائیڈنگ نہ ہونے کی صورت میں آج سپہر تین بجے سے قبل شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی?انہوں نے بتایا کہ عطا آباد جھیل سے پانی کے اخراج کے دوران متوقع سیلاب کے ممکنہ نقصان سے بچانے کے لئے ہنزہ نگر کی حدود میں دریا کیچار مختلف مقامات پر موجودلکڑی کے معلق پلوں کو ہٹانے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے?