5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چین: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک ہو گئے
جنگ نیوز -
بیجنگ…چین میں ایک کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21کان کن ہلاک ہوگئے?چینی سرکاری میڈیا نے ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبےGuizhouکے شہر Anshunمیں کوئلے کی کان میں دھماکا میتھین گیس بھرنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 21کان کن ہلاک ہوگئے?ریسکیو ٹیم کے مطابق جمعرات کی شام ہونے والے دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جس میں 10 افرادکو بچالیا گیا ہے?