5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
’ویٹ‘ کا نفاذ ایک سال کیلئے موخر کر دینا چاہیے،سینیٹر اسحاق ڈار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس یا ’ویٹ‘ کا نفاذ ایک سال کے لیے موخر کردینا چاہیے? یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں بجٹ سے متعلق ویلیو ایڈڈ ٹیکس سیمینار سے خطاب میں کہی? انہوں نے بتایاکہ مسئلہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا نہیں بلکہ اس سے پھیلنے والی مہنگائی ہے? منافع خوروں کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس مہنگائی کا جواز بن جائے گا? سیمنیار سے خطاب میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین خرم دستگیر نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سمیت جو مرضی نظام آجائے جب تک ٹیکس چوری نہیں روکی جاتی ٹیکس پر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا?