5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایرانی لڑکی شاہد کپور سے شادی کے لیے بھارت پہنچ گئی
جنگ نیوز -
ممبئی…سینڑل مانیٹرنگ…کئی لڑکیاں فلمی ستاروں کو پسند کرتی ہیں تاہم ان سے شادی کی خواہش لئے اپنا ملک شاید کوئی نہ چھوڑے? حال ہی میں بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی ایک ایرانی پر ستار ہاتھوں میں شاہد کی تصویروں کا البم تھامے ان سے ملنے ممبئی پہنچ گئیں اور ائیرپورٹ انتظامیہ سے شاہد کا پتہ پوچھنے لگیں? ائیرپورٹ حکام نے جب Parveena Fagari نامی اس لڑکی پر واپس جانے کے لئے زور ڈالا تو اس نے غصے میں اپنا پاسپورٹ بھی پھاڑ ڈالا جس پر ائیرپورٹ انتظامیہ نے اسے پولیس کے حوالے کردیا?