تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کپ اور کیتلی کی دوہری خصوصیات وا لا انوکھا مگ

جنگ نیوز -
ڈبلن…سینٹرل مانیٹرنگ…آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کےNational College of Art & Design کے دو طلباء نے آرتھر ائٹس کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے خصوصی کپ تیار کیا ہے?21سالہBen Millettاور 22سالہAlan Harrisonنے اپنے ڈیزائن پراجیکٹ کے لیے Kugنامی کپ اور کیتلی کی خصوصیات والا مگ ڈیزائن کیا ہے ?کگ دراصل دو کپ کا مجموعہ ہے جس کے بیرونی کپ میں بوائلر کی خصوصیات موجود ہیں جو صرف90سیکنڈ میں پانی گرم کردیتاہے جبکہ اندرورونی کپ میں ضرورت کے مطابق پانی لیا جاسکتا جسے بعد ازاں باہر نکال کر دھویا بھی جاسکتا ہے?آرتھرائٹس کے مرض میں مبتلا افراد جوڑوں کی سوزش کے باعث کئی مواقع پر اپنی ہاتھ،کلائی اور انگلیوں کو باآسانی موڑ نہیں پاتے اس لیے کیتلی اور کپ وغیرہ کو باآسانی استعمال کرنا ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ امر ہوتا ہے?اس مرض میں مبتلا افراد کی پریشانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان ڈیزائن طلباء نے کگ(Kug) تخلیق کیا ہے جس کے بیرونی مگ کو کسی بھی مین سوئچ سے منسلک کرکے پانی گرم کیا جاسکتا ہے جبکہ اسے باآسانی ہر جگہ ساتھ بھی لے جایا جاسکتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.